ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست کی وجہ آئی پی ایل ہے، وسیم اکرم

42

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کی وجہ آئی پی ایل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ایک نجی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے لیجند بولر وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد انڈین پریمیئر لیگ شروع ہونے کے بعد سے بھارت کبھی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں جیت سکا۔

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے 169 رنز کے جواب میں انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے اپنے 86 رنز میں سات چھکے اور 80 رنز بنانے والے، جبکہ جوس بٹلر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین چھکے لگائے۔

اس سیمی فائنل میں بھارتی بولرز بے بس نظر آئے کیونکہ انگلینڈ نے 16 اوورز میں 24 گیندیں باقی رہ کر ہدف حاص کر لیا تھا ۔ میچ کے بعد کی بات چیت کے دوران ایلکس ہیلز نے اعتراف کیا کہ ان کے بگ بیش لیگ میں کھیلنے کے تجربے نے ان کی کنڈیشنز وغیرہ کے حوالے سے بڑے پیمانے پر مدد کی۔

Advertisement

بھارت کی سیمی فائنل میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ سے سوال کیا گیا کہ بھارتی کھلاڑی پوری دنیا میں کھیلی جانے والی لیگز کے تجربے سے کیوں محروم ہے۔

راہول ڈریوڈ نے جواب دیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انگلینڈ کے کھلاڑی بگ بیش لیگ کھیل کر اس ایونٹ میں آئے تھے، لیکن بھارتی کھلاڑیوں کے لیے بہت مشکل ہے کہ کیونکہ بہت سی لیگز ہمارے سیزن کے عروج میں ہی شروع ہوتی ہیں۔

ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے تسلیم کیا کہ ہمارے لڑکے دوسری لیگز میں کھیلنے کا موقع گنوا دیتے ہیں لیکن اس کا فیصلہ بی سی سی آئی کے اختیار میں ہے۔

ایک نجی چینل کے ورلڈ کپ اسپیشل پروگرام میں وسیم اکرم نے سوال اٹھایا کہ بھارت دنیا کی لیگز کا سب سے بڑا برانڈ متعارف کرانے کے باوجود ایسی ٹیم نہیں بنا سکا جو ورلڈ کپ جیت سکے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جب 2008 میں آئی پی ایل شروع ہوئی تھی تو سب نے کہا تھا کہ اس کا سب سے زیادہ فائدہ بھارت کو ہو گا لیکن بھارت نے آئی پی ایل کے آغاز سے قبل 2007 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔

Advertisement

وسیم اکرم کے مطابق آئی پی ایل کے آغاز کے بعد سے بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں جیتا، کیا بھارت کو دیگر ممالک کی لیگز کھیلنے کی اجازت ملنے پر ان کا انداز بدل جائے گا۔

یاد رہے کہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جو 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }