ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے مابین فیصلہ کن معرکہ ہو گا۔
آسٹریلیا سے شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبرآ گئی، پاکستان انگلینڈ کے فائنل سے پہلے میلبرن میں بادل چھٹ گئے ہیں اور اب دھوپ بھی نکل آئی ہے۔
میلبرن میں بادل برسنے کے امکانات بھی کم رہ گئے جبکہ آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق میلبرن میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق میلبرن میں موسم کا کوئی اعتبار نہیں، آج پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ کے دوران بھی بارش ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل مقامی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا، جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے فائنل کا ٹاکرا ہو گا۔
Advertisement
ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کرنے کا فیصلہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کا ٹاس مقررہ وقت سے 8 منٹ قبل ہوگا جب کہ ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام منعقد ہوگا۔
میوزیکل پروگرام میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جب کہ میچ کے اختتام پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کو ہونے والے فائنل میچ کے لیے بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے جس کی وجہ سے فائنل متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
Advertisement