ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے مابین فیصلہ کن معرکہ ہو گا۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے معروف کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں گرجتے بادلوں کے درمیان عالمی خطاب کے لیے جنگ کریں گی۔
دنیا بھر میں موجود کروڑوں شائقینِ کرکٹ کی طرح چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور نامور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی فائنل میچ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرکے سب کے دل جیت لئے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص خصوصی جرسی پہنے نظر آ رہا ہے جس کا نصف حصہ پاکستان جبکہ نصف انگلینڈ کی نمائندگی کرتا نظر آرہا ہے۔
پوسٹ دیکھیں:
Advertisement
PAKvENG 🇵🇰 #T20WorldCupFinal pic.twitter.com/1EQXK58mzN
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 13, 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل : ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کرنے کا فیصلہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کا ٹاس مقررہ وقت سے 8 منٹ قبل ہوگا جب کہ ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام منعقد ہوگا۔
Advertisement
میوزیکل پروگرام میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جب کہ میچ کے اختتام پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کو ہونے والے فائنل میچ کے لیے بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے جس کی وجہ سے فائنل متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
Advertisement
Advertisement