مسلمانوں سے نفرت، بی جے پی رکن کی مسجد نما بس اسٹینڈ کو منہدم کرنے کی دھمکی

80

مسلمانوں سے نفرت، بی جے پی رکن کی مسجد نما بس اسٹینڈ کو منہدم کرنے کی دھمکی

مسلمانوں سے نفرت، بی جے پی رکن کی مسجد نما بس اسٹینڈ کو منہدم کرنے کی دھمکی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پرتاب سمہا سے مسجد نما بس اسٹینڈ بھی برداشت نہ ہوا اور اس کو منہدم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا نے یہ کہہ کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے کہ وہ میسور، اوٹی روڈ پر واقع مسجد نما بس اسٹینڈ کو منہدم کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسے سوشل میڈیا پر دیکھا ہے، بس اسٹینڈ کے دو چھوٹے اور درمیان میں ایک بڑاگنبد ہے، یہ صرف ایک مسجد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے انجینئرز سے کہا ہے کہ تین چار دنوں میں اس ڈھانچے کو گرا دیں۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو میں بلڈوزر لے کر اسے خود گرا دوں گا۔

Advertisement

دوسری جانب کانگریس نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے اس بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کرناٹک کانگریس کے سربراہ سلیم احمد نے کہا کہ یہ میسور کے رکن پارلیمنٹ کا احمقانہ بیان ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا وہ ان سرکاری دفاتر کو بھی گرا دیں گے جن کے اوپر گنبد ہیں؟

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }