قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ون ڈے کی بہترین ٹیم بننے کے لیے ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ اگر ان کی ٹیم کو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین ٹیم بننا ہے تو اس کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔
اچھی فارم میں موجود پاکستانی ٹیم نے گزشتہ ہفتے ویسٹ انڈیز کو ہوم سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔
Babar Azam believes the Pakistan ODI side still have plenty of work to do ahead of next year’s @cricketworldcup in India.
Details https://t.co/u8FAfHeUPP
Advertisement
— ICC (@ICC) June 14, 2022
پاکستان ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں اپنی حالیہ اچھی کارکردگی کو جاری رکھنے کی کوشش میں ہےاور اس نے رواں برس صرف ایک ون ڈے میچ ہارا ہے ۔
تاہم قومی کپتان کا خیال ہے کہ اگلے سال ورلڈکپ میں براہ راست شمولیت کو یقینی بنانے اور جیتنے کے لیے ان کی ٹیم کو ابھی بھی کافی محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے لیکن بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی بھی کچھ شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب بھی مڈل آرڈر میں یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوادیتے ہیں جس سے ہمیں نقصان ہوتا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے، لیکن جب ہمارے خلاف کوئی اچھی شراکت داری قائم ہوتی ہے تو ہماری باڈی لینگویج خراب ہوجاتی ہے جسے ہمیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔