محمدحمزہ ملک کی شادی کی خوشی میں چوہدری محمدزمان ریحانیہ کی جانب سے گرینڈ عشائیہ کاانعقاد۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::ممتازسماجی وکاروباری شخصیت چئرمین ایم اے گروپ یواے ای وعمان، چوہدری محمد زمان ریحانیہ کی جانب سے گزشتہ رات ممتازپاکستانی بزنس مین ملک محمدشہنازماہل کے صاحبزادے محمدحمزہ ملک کی شادی خانہ آبادی کی خوشی میں گرینڈ عشائیہ کاانعقاد کیا گیاجس میں حاجی خان زمان سرور،چوہدری محمدصدیق ،چوہدری محمدانور،ملک محمدشہنازماہل،چوہدری الطاف حسین ،چوہدری مسعودراہی وڑائچ ،چوہدری محمدنوازریحانیہ ،انجینئیر چوہدری شیربہادر،ملک آصف رسول ،محمدزمان خان،شیرازبٹ ،میاں امجدجاوید،چوہدری جاویدسرور تارڑ،چوہدری عامرتارڑ،چوہدری حمادنوازریحانیہ ،ولیدملک ماہل،سمیرملک ماہل ،احمدشیرازبٹ، کے علاوہ عزیز واقارب اور احباب کی بڑی تعدادنے فیملیز سمیت شرکت کی ۔میزبان چوہدری محمدزمان ریحانیہ نے اپنے صاحبزادوں ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،جوادزمان ریحانیہ کے ہمراہ مہمانوں کاپرتپاک ۔استقبال کیااورعشایئہ میں شرکت پرشکریہ اداکیا۔