انڈونیشیا میں جی 20 سربراہی اجلاس میں یوکرین کے صدر کی ویڈیو لنک تقریر کے بعد روس کے درجنوں میزائلوں نے کیف کو نشانہ بنایا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں روس کو سخت مذمت کا سامنا کرنے پر روس نے یوکرین بھر میں اہداف پر درجنوں میزائل داغے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کی جی 20 اجلاس میں ویڈیو لنک تقریر کے بعد ہونے والے دھماکوں کی اطلاعات کے بعد شہر کے میئر نے تصدیق کی کہ کیف کے پیچرسک ضلع میں دو میزائل رہائشی عمارتوں سے ٹکرائے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں یوکرین کے پاور اسٹیشنز کو ہدف بنایا گیا تھا، اور میزائل حملے کی وجہ سے 7 ملین افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں.
Advertisement
بالی میں ہونے والے جی 20 مذاکرات میں روس اور یوکرین ایک دوسرے پر جنگ کو بڑھانے کا الزام لگاتے رہے، جس میں متحارب فریقین نے امن کے لیے اپنی ضروریات طے کی تھیں۔
دارالحکومت کیف میں ہونے والے حملوں میں کم از کم ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
یوکرائنی صدر کے دفتر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں صورت حال نازک ہے
برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک کا کہنا ہے کہ روس وحشیانہ جنگ چھیڑ رہا ہے اور اسے یوکرین سے باہر نکلنا چاہیے۔
جی 20 کے اعلامیے کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر اراکین یوکرین میں جنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور یہ کہ یہ عالمی معیشت کی کمزوریوں کو بڑھا رہی ہے۔
Advertisement
جی 20 کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم کل تک حتمی بیان نہیں دیکھ سکیں گے لیکن روس پہلے ہی اعلان کی سیاست سازی پر حملہ کر چکا ہے۔
سربراہی اجلاس میں روس کی نمائندگی کرنے والے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس سے قبل یوکرین پر بات چیت کے لیے غیر حقیقی شرائط قائم کرنے کا الزام لگایا تھا۔
جی 20 سربراہی اجلاس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو لنک کے ذریعے فوری جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
آج کے حملوں کے بعد ٹیلیگرام کی جو ویڈیو شیئر کی ہے، اس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے شہریوں کو امید کا پیغام دینے کی کوشش کی۔
Advertisement
ویڈیو میں یوکرینی صدر نے کہا کہ ہم کام کر رہے ہیں، ہم سب کچھ بحال کر دیں گے اور ہم سب کچھ بچائیں گے۔
Advertisement