ابوظہبی(نیوزڈیسک)::ڈائریکٹرجنرل امارات نیوز ایجنسی (وام)و چئیرمین ہائرآرگنائزنگ کمیٹی گلوبل میڈیا کانگریس ، محمد جلال الریسی نے کہا ہے کہ کانگریس سب سے بڑے بین الاقوامی میڈیا ایونٹس میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس کے پہلے ایڈیشن میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی صنعت کے سب سے زیادہ بااثرماہرین، پیشہ ور افراد اور کمپنیاں "میڈیا انڈسٹری کی مستقبل سازی ” کے ایک مقصد کے تحت شرکت کریں گی۔
نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان کی زیرسرپرستی کل منگل کو شروع ہونے والی اس تقریب سے پہلے ایک بیان میں وام کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک بیان میں بتایا کہ "جی ایم سی کے دوران ایک تین روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عالمی میڈیا کے شعبے کی مستقبل کی راہ کے تعین پر توجہ مرکوز کی جائے گی، اس کےساتھ میڈیا ٹیک سلوشنز کا احاطہ کرنے والی ایک نمائش، ، نوجوان صحافیوں کے لیے30 سے زیادہ تربیتی ورکشاپس اور بہت سی دیگر ناقابل فراموش سرگرمیاں شامل ہوں گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ جی ایم سی ہائر آرگنائزنگ کمیٹی نے میڈیا انڈسٹری کے مستقبل کے حوالے سے تمام بنیادی اہمیت کی چیزوں اور نقطہ نظر کے احاطہ کے لیے ہر براعظم سے ممتاز، اعلیٰ ترین شخصیات کی شرکت کو یقینی بنایاہے۔
گزشتہ سال ذرائع ابلاغ کے شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں، الریسی نے کہا کہ میڈیا کی دنیا میں تبدیلیوں کی رفتار ناقابل یقین حد تک تیز رہی ہے، جس سے میڈیا کے زیادہ تر روایتی تصورات غیر متعلق ہوگئے ہیں، ٹیکنالوجی کی ترقی کو نمایاں کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی آمد اور میڈیا ملکیت کے نئے ماڈلز کچھ ایسی اہم تبدیلیوں ہیں جنہوں نے ذرائع ابلاغ کی صنعت کی تشکیل نو کردی ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ ایونٹ متحدہ عرب امارات کے ڈیجیٹائزیشن ایجنڈے کی معاونت کرتے ہوئے اس کے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبوں کو تیز کرنے میں مددگار ہوگی،انہوں نے مزید وضاحت کی کہ نمایاں پینل مباحثوں میں تبدیلی لانے والی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی سلیوشنز اور میٹاورس پر روشنی ڈالی جائے گی، جس کا مقصدعالمی میڈیا کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے جدت پر مبنی محرکات سے فائدہ اٹھانا ہے۔الریسی نے کہاکہ گلوبل میڈیا کانگریس سے متحدہ عرب امارات کے رواداری کے پیغام کو فروغ دینے میں بھی مدد ملےگی جس سے دنیا کو اپنی کمیونٹیز کو کھلے پن اور بقائے باہمی جیسی بنیادی اقدار پر استوار کرنے کے لیے مزید حوصلہ افزائی ملے گی۔وام کے ڈائریکٹر جنرل نے اس شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کی ٹیکنالوجی کی ذہانت اور جدید صلاحیتوں کو "انمول اثاثہ” قرار دیا، انہوں نے میڈیا انڈسٹری کو ترقی دینے کی مہم میں نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے متعلقہ حکمت عملی مرتن کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔جلال الریسی نے میڈیا کے مستقبل کی وضع قطع کی تشکیل میں گلوبل میڈیا کانگریس کی بہت بڑی اہمیت اور ایک جدید پلیٹ فارم کے طور پر اس کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل میڈیاکانگریس یقینی طور پر میڈیا کے شعبے کی ترقی اور استحکام کو تیز کرے گی۔(نیوزبشکریہ وام)۔