پیرو میں طیارہ ٹیک آف کے دوران کریش، دو افراد ہلاک متعدد زخمی

43

پیرو  میں لیما ایئرپورٹ کے رن وے  پر طیارہ  ٹیک آف کے دوران کریش ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ   رن وے پر ٹیک آف کے دوران کریش کرکے  فائر ٹرک سے ٹکرا گیا۔

واقعے  میں دو فائر فائٹر ہلاک ہوگئے جبکہ طیارے  میں سوار 20 مسافر زخمی بھی ہوئے ۔

ایئر لائن حکام  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر تصدیق کی ہے کہ طیارے کا کوئی  مسافر ہلاک نہیں ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 102 مسافر  سوار تھے ۔  طیارے کے ٹیک آف کے دوران فائر ٹرک رن وے پر  کیوں آیا، اس حوالے سے تحقیقات  کا آغاز کردیا  گیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }