سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی عزت مآب شیخ نہیان سے ملاقات۔

66
ابوظہبی (اردوویکلی):: گزشتہ روز سفیراسلامی جمہوریہ پاکستان فیصل نیازترمذی, متحدہ عرب امارات کے وزیربرائے رواداری و بقائے باہمی عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک آلنہیان  کی دعوت پرملاقات کے لیئے نہیان پیلس پہنچے جہاں شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا پرتپاک استقبال کیا۔عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان  نے سفیرفیصل نیاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے سفارتی دور میں ان کی کامیابی کی خواہش کااظہارکیا۔ملاقات میں شیخ نہیان نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ سفیرفیصل نیاز ترمذی نے استقبال کرنے پرعزت مآب شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ باہمی تجارتی واقتصادی میدان میں فروغ کے لیئےان کے کردار کو سراہا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }