فیفا ورلڈکپ دیکھنے جانے والے مسلم شائقین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
فیفا ورلڈکپ دیکھنے کیلئے قطر جانے والے مسلمان شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد ٹورنامنٹ دیکھنے کے ساتھ عمرے کی سعادت بھی حاصل کرسکیں گے۔
سعودی گزٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ویزہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیفا ورلڈکپ دیکھنے کے لیے آنے والے مسلم شائقین کو عمرے کی ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
قطر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد کے لیے عمرے کا ویزہ مفت ہوگا اور ای ویزہ کے تمام اخراجات ریاست برداشت کرے گی تاہم شائقین کے لیے میڈیکل انشورنس حاصل کرنا لازمی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ویزے کی یہ سہولت 11 نومبر سے 18 دسمبر تک میسر ہوگئی یعنی فیفا ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنے والے شائقین ایونٹ شروع ہونے سے 10 دن پہلے سے لے کر ٹورنامنٹ کے آخری دن تک ملک میں گھوم سکیں گے۔
Advertisement
اس کے علاوہ ویزہ ہولڈرز پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہوگی، وہ جب چاہے ملک میں داخل ہوسکتے ہیں اور جب جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔
Advertisement