پاکستانی کمیونٹی ویلفئیرسکول مصفح میں مینابازارکاانعقاد
پاکستانی کمیونٹی ویلفئیرسکول مصفح میں مینابازارکاانعقاد
سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی خصوصی شرکت
کوویڈوباکے بعد پاکستان کمیونٹی ویلفئیراسکول مصفح میں بڑی تقریب کاانعقاد
یواے ای کے قومی دن کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب کاانعقاد
خوبصورت مینابازارکے انعقادسے پاکستانی کمیونٹی کواکٹھاہونے کاموقع ملا۔
پاکستان اور یواے ای دوستی کے لازوال رشتے سے منلک ہیں
اس طرح کی تقاریب کے انعقادسے بچوں میں مقابلے کاجذبہ پیداہوتاہے(سفیرفیصل نیازترمذی)۔
ابوظہبی(نیوزڈیسک):: گزشتہ روزپاکستانی کمیونٹی ویلفیئر اسکول مصفح میں اسکول کے بورڈ آف گورنرز اور انتظامی کمیٹی کی سرپرستی میں کوویڈ وباکے بعد پہلی بار یواے ای کے 51ویں قومی دن کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں ایک خوبصورت روائتی پاکستانی مینابازاربھی لگایاگیا۔جسے ثقفاتی میلہ بھی کہاجاسکتاہے جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے شاندار ثقافتی ورثے کی بھرپور عکاسی کے علاوہ، فن فیئر میں پاکستان کے پکوان، دستکاری اور ٹیکسٹائل کی نمائش کرنے والے متعدد اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیرفیصل نیازترمذی نے کہا کہ پاکستان اوریواے ای دوستی کے لازوال رشتے سے منسلک ہیں دونوں ممالک میں بیشترقدریں یکساں ہیں پاکستان پہلا ملک ہے جس نے یواے ای کی آزادی کوسب سے پہلے تسلیم کیا۔بانی امارات عزت مآب شیخ زایدبن سلطان(مرحوم مغفور)پاکستان اور پاکستانیوں کوبہت پسندکرتے تھےہم اپنے دوست ملک کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں آج کی اس تقریب کے انعقادکامقصدامارات اور اماراتی بھائیوں سے اظہاریکجہتی اور انکی خوشیوں میں شرکت ہے۔مینابازارمیں پاکستانی ثقاقت کی نمائش ہماری نئی نسل کواپنے تہذیبی ورثے کی پہچان کرائیگی۔بچوں کی شاندارپرفرمانس دیکھ کربہت خوشی ہوئی اس طرح کی تقاریب سے بچوں میں مقابلے کاجذبہ بیدارہوتاہے اورانہیں آگے بڑھنے کاموقع فراہم کرتاہے۔
یواے ای ے 51ویں قومی دن کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی ویلفئیراسکول مصفح میں منعقدہونے والی تقریب کاآغازتلاوت کلام پاک اور پاکستان اور یواے ای کے قومی ترانوں سے ہوابعد ازاں اسکول کے طلباوطالبات نے مختلف ثقافتی ٹیبلوزشوپیش کیئے۔

سفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی،نائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان امتیازفیروزگوندل،ویلفئیراتاشی محمدوسیم،کمیونٹی ممبران، طلباء، والدین اور بورڈ آف گورنرز کے ممبران کی بڑی تعدادکی شرکت سے یہ خوبصورت تقریب کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ پاکستانی کمیونٹی ویلفیئر اسکول مصفح کے طلبااطالبات نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان سمیت بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والے خصوصی ثقافتی ٹیبلوشوپیش کیئے جسے حاضرین تقریب نے بہت پسندکیااور بچوں کوداد دیکرانکی حوصلہ افزائی کی۔ یہ اس طرح کا پہلا پروگرام تھا جو یواے ای میں کوویڈ پابندیوں کے خاتمے کے بعد اسکول کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا اور اس نے کمیونٹی کو اپنے آبائی ملک اور اپنی رہائش گاہ کے ملک کے تئیں اپنی محبت اور پیار کا اظہار کرنے کے لیے نئی روح بخشی تھی۔