فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں جاری فٹ بال میچز کی ریکارڈ ٹکٹوں کی فروخت میں قطر نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان فیفا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچزکی اب تک 30 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔
فیفا ترجمان کا کہنا ہے کہ 2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کے آغاز تک 24 لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئی تھیں لیکن قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کی اب تک 30 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں ۔
فیفا کے صدرکا کہنا ہے کہ فٹ بال ورلڈکپ میں شائقین کی دلچسی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔کورونا اور دیگر بحرانوں کے باوجود شائقین کا بڑی تعداد میں میدان میں آنا حیرت انگیز امر ہے۔
Advertisement