فیفا ورلڈکپ 2022، سوئزرلینڈ نے کیمرون کو شکست دے دی

32

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022 گروپ جی کے میچ میں سوئزرلینڈ نے کیمرون 1-0 سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے الجنوب اسٹیڈیم میں سخت مقابلے کے بعد سوئزرلینڈ نے کیمرون کو 1-0 سے زیر کیا اور ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ناقابل شکست رہنے کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھا۔

میچ کا واحد گول سوئزرلینڈ کے ایمبولا نے 48 ویں منٹ میں کیا، سوئزرلینڈ کے فارورڈ بریل ایمبولا کیمرون میں پیدا ہوئے تھے، جنہوں نے آج اپنے ہی آبائی وطن کے خلاف گول اسکور کیا۔

شائقین فٹ بال کو ایک سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، کیمرون نے سوئزرلینڈ کی برتری کو ختم کرنے کی کوششیں کیں مگر کوئی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔

گروپ جی کے اس میچ میں کامیابی کے سوئزرلیڈ کے لیے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر آنے کے لیے کافی آسانی پیدا ہو گئی ہے۔

Advertisement

سوئٹزرلینڈ نے فٹ بال کے سب سے بڑے اسٹیج پر اپنے گزشتہ پانچ مقابلوں میں ورلڈ کپ کے افتتاحی کھیل میں نہ ہارنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ہے.

واضح رہے کہ کیمرون کی ٹیم نے سعودی عرب کی طرح 1990 کے ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں ارجنٹائن کو 1-0 صفر سے اپ سیٹ شکست دی تھی، جس کے بعد سے کیمرون کی ٹیم ابھی تک اپنے ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں ناکام نظر آئی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }