کرسٹیانو رونالڈو پر 2 میچوں کی پابندی اور جرمانہ عائد

60

کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو الوداع کہہ دیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر مداح کا موبائل فون پھینکنے پر 2 میچوں کی پابندی اور جرمانہ عائد کردیا گیا ہے تاہم یہ پابندی ورلڈکپ کے میچز کے دوران نہیں ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے انگلش فٹبال کلب ایورٹن کے ہاتھوں شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں جاتے ہوئے تماشائیوں میں موجود ایک مداح کے موبائل فون پر ہاتھ مارکر نیچے پھینک دیا تھا۔

بعد ازاں رونالڈو نے فین کے ساتھ کیے اپنے عمل پر انسٹاگرام پر معافی بھی مانگی تھی تاہم اس واقعے کی تحقیقات جاری تھی اور اب فٹبال ایسوسی ایشن نے رونالڈو پر 2 ڈومیسٹک میچز کی پابندی کے ساتھ 50 ہزار پاؤنڈز کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ابتدائی چار روز میں دوسری بڑی اپ سیٹ شکست

خیال رہے کہ قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا میلہ سجا ہوا ہے جہاں سعودی عرب نے ارجنٹینا اور جاپان نے 4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔

Advertisement

فیفا کی جانب سے  کرسٹیانو رونالڈو پر عائد کی گئی پابندی ڈومیسٹک سطح پر ہونے والے کلب میچز کے لیے ہے جو بین الاقوامی میچز اور خاص طور پر ورلڈکپ پر اثر انداز نہیں ہوگی اور وہ ورلڈکپ میں پرتگال کی نمائندگی کرسکتے ہیں جب کہ اس پابندی کا اطلاق چیمپئنز لیگ کے میچز پر بھی نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو الوداع کہہ دیا

واضح رہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کی تھیں

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }