چوہدری حسین الہی کی ریحانیہ پیلس ٹانڈہ آمد

چوہدری شہبازرشیدریحانیہ کاساتھیوں کے ہمراہ شاندار استقبال

124
ریحانیہ برادران ٹانڈہ ہمارے قابل اعتماد ساتھی ہیں (چوہدری حسین الٰہی)۔
ہماری درخواست پرترقیاتی کاموں کے آغازپرچوہدری حیسن الہی کے مشکورہیں (چوہدری شہبازریحانیہ)۔
ٹانڈہ (نیوزڈیسک)ضلع گجرات کے معروف سیاسی خاندان کے چشم وچراغ ممبرقومی اسمبلی چوہدری حسین الہی ٹانڈہ کی معتبر سماجی وسیاسی شخصیت  چوہدری شہبازریحانیہ سے ملنے انکی رہائش گاہ ریحانیہ پیلس ٹانڈہ گئے چوہدری حسین الہی کی ریحانیہ پیلس آمد پرچوہدری شہباز رشید ریحانیہ نے عمائدین علاقہ کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیااس موقع پرمنوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں  مالائیں پہنائی گئی کرنسی نوٹ نچھاور کیے گئے جبکہ چوہدری شہباز رشید ریحانیہ  نے اپنی اورچوہدری نواز رشید ریحانیہ  کی جانب سے چوہدری حسین الٰہی کی درازی عمر اورنظربد کی دوری کے لیئے دو بکروں کاصدقہ دیا۔
 میزبان چوہدری شہبازرشیدریحانیہ نے چوہدری حسین الہی کی موجودگی میں ڈیرہ ریحانیہ پر اکٹھے ہونے والے معززین علاقہ کے سے خطاب کرتے ہوئے  ٹانڈہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے چوہدری حسین الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔چوہدری شہبازریحانیہ نے کہا کہ ہم چوہدری حسین الہی صاحب کے انتہائی مشکورہیں انہیں ہماری درخواست پردرج بالاترقیاتی کاموں کی تکمیل کی فوراًحامی بھری جس سے ہمارے دلوں میں چوہدری حسین الہی کی عزت اورزیادہ بڑھ گئی ۔پورے حلقہ میں ترقی چوہدری حسین الہی کی مرحون منت ہے ٹانڈہ لنک روڈ ،اسٹریٹ لائٹس اور ٹف ٹائل کے منصوبے اور ٹانڈہ بائی پاس روڈ شروع کروانے پر ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمارے قائد نے حلقہ میں جتنے ترقیاتی کام کروائے اسکی کہیں مثال نہیں ملتی چوہدری حسین الہی کی ریحانیہ پیلس آمد پر انکے بے حد مشکور ہیں نیز ایک مختصر نوٹس پر جو دوست احباب ہمارے ڈیرے پر تشریف لائے انکے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے شرکت سے ہمیں عزت بخشی ہم آپ سب کی چاہتوں کے مشکور ہیں
چوہدری شہبازرشید ریحانیہ کے استقبالیہ خطاب کے بعد مہمان خصوصی ممبرقومی اسمبلی چوہدری حسین الہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریحانیہ برادران کی محبتوں کابہت مشکورہوں دونوں بھائی ساتھ نبھاناجانتے ہیں انکی پرخلوص چاہتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں انشاء اللہ تمام ترقیاتی کام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں گے چوہدری شہباز ریحانیہ اس حلقے کی عوام کے مفادات کے لیے جس طرح محنت کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے انشاء اللہ الیکشن سے پہلے آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ حلقہ میں کتنے کام پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں انشاء اللہ حلقہ 68 میں کوئی بھی ترقیاتی کام باقی نہیں رہنے دوں گاہم بارگاہ الہی کے مشکورہیں جس نے ہم پراپنا خاص کرم کیا اور ہمیں آپ سبکی خدمت کا موقع دیا آج ہم جہاں بھی ہیں صرف آپ لوگوں کی وجہ سے کیونکہ آپ لوگوں کے ساتھ کی وجہ سے  وزارت اعلی پنجاب کے عہدے پر موجودہیں تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا مجھے اپنے حلقہ کی ترقی دیکھ کربہت خوشی محسوس ہوتی ہے انشاء اللہ ہم عوام کے تحفظ کی خاطر ہر موقع پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے اس موقع پر چوہدری شہباز رشید ریحانیہ چوہدری نواز رشید ریحانیہ کی جانب پرتپاک استقبال اور انکی چاہتوں کاشکریہ ادا کیا
ممبرقومی اسمبلی چوہدری حسین الہی کی ریحانیہ پیلس ٹانڈہ آمد پر سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ، ڈاکٹر شاہنواز اجنالہ ،چوہدری تنویر اشرف خواصپور ، چوہدری وقاص وڑائچ،چوہدری شفاقت وڑائچ ودیگربھی ہمراہ تھے جبکہ استقبالیہ تقریب میں حاجی چوہدری افضل ریحانیہ، چیئرمین چوہدری مقصود گجر، چوہدری شہباز جٹ، نمبردار ملک لطیف ٹانڈہ، ملک امجد صراف، مرزا امجد نوشاہی، چوہدری منیر بانیاں،باؤ شہباز بٹ کڑیانوالہ،حاجی محمد اسلم موٹا، چوہدری احسان حبیب نمبردار، ملک غلام مرتضی، ڈاکٹر غلام مرشد، چوہدری عدیل اکرم ، چوہدری معسود گجر،ڈاکٹر محمد یوسف، چوہدری ہارون گجر، چوہدری غلام سرور ریحانیہ، مہر شمش، چاچا اشرف بڑیلہ ، سید اعجاز شاہ،حاجی چوہدری پرویز ریحانیہ، چوہدری صغیر ریحانیہ، چوہدری ناظم حسین ریحانیہ ، چوہدری ملازم حسین ریحانیہ ، چوہدری ذاکر حسین ریحانیہ ، چوہدری نزاکت ریحانیہ ،چوہدری شاہد ریحانیہ ،چوہدری شبیر ریحانیہ ،چوہدری مدثر ریحانیہ ،چوہدری نعیم ریحانیہ ،چوہدری صاحب ریحانیہ ، چوہدری منیر ریحانیہ ، چوہدری یونس ریحانیہ ،چوہدری عرفان ریحانیہ، کے علاؤہ ہرشعبہ حیات سے وابستہ سینکڑوں شخصیات موجود تھیں

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }