سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں سفیرپاکستان کی تعارفی تقریب کاانعقاد

پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد

163
سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں نئے پاکستانی سفیرکی تعارفی۔  
اوراستحکام پاکستان کی تقریب کاانعقاد
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ممتازپاکستانیوں کی شرکت
سفیرپاکستان کو تعنیاتی پرمبارکباد اور نیک تمناؤں کااظہار
ابوظہبی(اردوویکلی)::سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں  نئے سفیرجناب فیصل نیازترمذی کی کمیونٹی سے تعارف اوراستحکام پاکستان کی مناسبت سے ایک سادہ مگرپروقار تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں نائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان امتیازفیروز گوندل ،ڈیفنس اتاشی ائرکموڈورعلی عاشر،فرسٹ سیکریٹری اسداللہ،کمیونٹی ویلفیئراتاشی سمیع اللہ اور یواے ای میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سفیرپاکستان کوسفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی۔اورانکی کامیابیوں کے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیاگیا۔تقریب کاباقاعدہ آغازرب کائینات کے بابرکت نام سے ہواجس کی سعادت مفتی راہد محمودقادری نے حاصل کی۔جبکہ نظامت کے فرائض ہیڈآف چانسری محمدوسیم عباس نے بڑے احسن اندازمیں انجام دیئے۔تعارفی واستحکام پاکستان کی تقریب سے ذوہیب نبیل،پروفیسرسلمان احمدخان،پروفیسرڈاکٹرسیدرضوی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاسی وابستگیاں اپنی جگہ لیکن امن وامان ،انتظامی ،عدلیہ،قانون نافذکرنے والے دیگراداروں کااحترام ہم سب پرواجب ہے اسی سے ملک میں استحکام سیاسی ومعاشی  آسکتاہے۔لہذاہم سب کوچاہیئے اپنی پاک فوج اور دیگرقانون نافذکرنے  والے اداروں کااحترام کریں ۔مقررین تقریب نے مزید کہا کہ کوویڈکی عالمی وباکے دوران سفارت خانہ پاکستان اور پاکستان قونصلیٹ نے کمیونٹی کے ساتھ ملکرجس طرح تارکین وطن کی خدمت کی وہ بھلایانہیں جاسکتا۔لہذاہم سب کافرض بنتاہے تمام اداروں کااحترام کریں۔سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج اتنی بڑی تعدادمیں پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی میرے لیئے بڑے اعزازکی بات ہے مجھے خوشی ہوئی انشااللہ مستقبل قریب میں ایسی تقریبات کاتسلسل سے انعقاد ہوتارہیگا۔ سفیرپاکستان نے کمیونٹی سے خطاب کے دوران پاکستان اور یواے ای کے دیرینہ تعقات بارے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای کی ترقی میں پاکستان نے کلیدی کردار اداکیا۔ پاکستان نے سب سے پہلے یواے ای کوتسلیم کیا آزدی سے قبل ہی پاکستان نے یواے ای میں سفیرتعنیات کردیا،اس سے ظاہر ہوتا ہے پاکستان یواے ای کوکتنی اہمیت دیتاہے کوویڈ کی عالمی وبا نے بہت سے ترقی پزیر ممالک کومعاشی جھٹکے دیئے ۔پاکستان مشکلات کے باوجودحالات کامقابلہ کررہاہے ۔آپ سب انفرادی اور اجتماعی سطح پرپاکستان کے سفیرہیں ملک کے بہترین مفاد میں ہمیں متحد ہوناپڑیگا۔زیادہ سے زیادہ بزنس مین پاکستان بزنس کونسل میں شامل ہوں تاکہ بزنس کوفروغ دیاجاسکے۔ہمیں پاکستان میں تجارت کے فروغ اور معیشت کے استحکام کے لیے کام کرناہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }