سفیر پاکستان کی سیکرٹری جنرل میڈیا کونسل سے ملاقات

6

پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کی یو اے ای کی میڈیا کونسل کے سیکرٹری جنرل محمد سعید الشیحی سے ملاقات

دبئی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے  متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل کے سیکرٹری جنرل محمد سعید الشیحی سے د بئی میں  ملاقات کی جس میں  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان  بہتر میڈیا تعاون کا جائزہ لیاگیا۔
سفیرپاکستان فیصل نیاز  ترمذی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کمیونٹی کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
میڈیا کونسل کے سیکرٹری جنرل محمد سعید الشیحی نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور خاص طور پر اس کے شمالی علاقوں میں سیاحت کی صلاحیت کا اعتراف کیا۔
ملاقات میں میڈیا کے شعبے میں تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور مثبت بیانیے کو فروغ دینا ہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }