جنرل عاصم منیرکوفیلڈمارشل بنائے جانے پریواے ای میں مقیم ممتازشخصیات کی مبارکباد
پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر فوج کے ہاتھوں میں ہے
جنگ کھیڈ نئی ہوندی زنانیاں دی
جنرل عاصم کا فیلڈ مارشل بنائے جانا انکی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف ہے
حکومت پاکستان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکوفیلڈمارشل بنائے جانے پر یواے ای میں مقیم ممتازسماجی شخصیات کی جانب سےمبارکباد۔
بھارت کی جارحیت کامنہ توڑجواب دے کرہماری بہادر افواج نے دنیابھرمیں ثابت کردیا کہ ہم امن پسندضرورہیں مگراپنے دفاع سے غافل نہیں۔۔
فیلڈ مارشل فوج میں اعلیٰ ترین عہدہ ہے۔
عہدے پر فائز شخص فائیو اسٹار جنرل اور سینئر ترین آرمی افسر ہوتا ہے۔
یہ ایوارڈ غیر معمولی، مثالی قیادت اور خدمات کے پیش نظر دیا جاتا ہے
ابوظہبی(چوہدری ارشدسے)::جنگ کسی بھی مسئلہ کاحل نہیں مگرجب بزدل دشمن آپ پررات کے اندھیرے میں چھپ کرنہتے اورمعصوم بچوں،خواتین اوربزرگ افراد کونشانہ بنائے اورجارحیت کامظاہرہ کرے تو ایسے میں دشمن کوبھرپورطاقت سے جواب دینافرض بنتاہے جس کامظاہرہ حال ہی میں ہماری مسلح افواج نے کیا اور دشمن کے دانت کھٹے کیئے۔دشمن کواپنی طاقت پربہت نازتھارافیل پربہت گھمنڈتھا جس کوہمارے جنگی ابابیل طیاروں نے تہس نہس کریہ ثابت کیاکہ جنگ صرف بھاری ہتھیاروں سے ہی نہیں لڑی جاتی بکہ اس کے لیئے ہمت اورجذبہ ایمانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ہمارے بہادر جوان جب اللہ اکبرکانعرہ بلندکرتے ہیں توان میں ایک عجیب غیبی طاقت بھرجاتی ہے اوروہ اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیردشمن پرجھپٹ پڑتے ہیں ہمارے شاہینوں نے نہائت جرات اورچابکدستی سے رافیل کوچاروں شانے چت کرکے ایک بار پھردنیابھرمیں اپنی فضائی طاقت کی دھاک بٹھادی ۔اورشاعر مشرق علامہ اقبال کے اس شعر
کے میثاق یہ ثابت کردیاکہ ہم اپنے ملک کی سرحدی اورفضائی حدودکی حفاظت کرنابخوبی جانتے ہیں اورکبھی بھی اپنے دفاع سے غافل نہیں ہوتے۔ہم جاگتے ہیں توہمارے بزرگ،خواتین اور بچے سکون کی نیندسوتے ہیں ہم وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں توہماری ۔قوم اللہ کے حضورسجدہ ریزہوکر ہماری سلامتی کی دعائیں مانگ رہی ہوتی ہے۔قوم کی یہ دعائیں ہمیں وطن کے دفاع سے کبھی غافل نیں ہونے دیتیں۔
۔ 6 اور 7 مئی 2025 کی رات بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ مسلط کی، پاکستان کی سول آبادی میں معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دشمن کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو پامال کرنے ایک مذموم کوشش کی گئی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مثالی جرآت اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، "آپریشن بنیان مرصوص "کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی
اس موقع پر وزیر اعظم اورصدرمملکت نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے، کامیاب دفاع وطن اور بہترین جنگی حکمت عملی پر جنرل سید عاصم منیر ، فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے مستحق ہیں، معرکہ حق کے دوران آرمی چیف سے لے کر ہر سپاہی نے دفاع وطن کیلئے دلیری سے اپنی خدمات سر انجام دیں اور سرحدوں پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔۔جنرل سید عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں ان کی دلیری، استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا۔ آرمی چیف کی دفاع وطن کیلئے گراں قدر خدمات اور آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے خطے میں طاقت کے توازن کو قائم کرنے کیلئے اقدامات پر انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔،
جنرل عاصم منیرپاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل ہیں۔ اس سے قبل 1958ء میں جنرل محمد ایوب خان فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ ان کے بعد پاکستان کی تاریخ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،اور اپنایہ اعزاز قوم، افواج پاکستان، سول وملٹری شہدا اور غازیوں کے نام کرتا ہوں۔
جنرل عاصم منیرکی فیلڈمارشل کے عہدے پرترقی کی خبر پرمتحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے انتہائی خوشی کامظاہرہ کیاایک دوسرے کومبارکباد پیش کی گئیں اور اس امرکااعادہ کیا گیاکہ ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جرات وبہادری کی داستانیں رقم کرکے پوری دنیاکوحیرت زدہ کردیا۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی شخصیات،حاجی خان زمان سرور،چوہدری محمد صدیق،ملک محمدشہنازماہل،چوہدری الطاف حسین ،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،رحمت اللہ چوہدری،انجینئیریونس کیانی،خورشیداکبرچیمہ ،چوہدری نوازرشید ریحانیہ،طارق جاویدقریشی،راجہ محمدشفیق جنجوعہ،ملک محبوب ربانی اعوان،طارق محمودآف ریڈکو،عبدالعزیزچوہان، ،سیدعبدالرزاق،چوہدری محمدشفیع ایڈووکیٹ،سکندرحیات سدھو،پروفیسرسرجن عامرنثارچوہدری،مسٹرنویداحمد،قاضی نثاراحمد،شاہداصغر بنگش،چوہدری یاسرعباس ٹھاکر،حاجی محمدیسین،سہیل خاور،میاں امجدجاوید،طارق محمودراجا،محمدانظرتنولی،انجینئیرمحمدجاوید،عبدالہادی اچکزئی،خالدحسین چوہدری سمیت دیگرکمیونٹی ممبران نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کے فیصلہ پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے اس ایک خوش آئند فیصلہ قراردیا اورکہا کہ ہماری عظیم فوج کے سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا،ہم بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں۔ پاکستانی افواج کی جانب سےبھارت کےخلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈمارشل کے عہدے پر ترقی دینا ملکی تاریخ کا ایک اہم اور تاریخی فیصلہ ہے۔ نیز معرکۂ حق "بنیان المرصوص” میں کامیابی کشمیری شہداء کے خون کو خراجِ عقیدت ہے،پوری قوم کو جنرل سید عاصم منیر کی بطورفیلڈمارشل ترقی پر فخر ہے، یہ پاکستان کے استحکام کی علامت ہے اورپوری پاستانی قوم جوش وخروش اور جذبہ حب الوطنی سے سرشاراپنی فوج ے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کیونکہ ایک مضبوط فوجی قیادت ہی پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نکال سکتی ہے یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ممبران کاکہناتھا کہ ہماری دعاہے کہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان مزید مضبوط، خودمختار اور ترقی یافتہ بنے۔ پاکستانی قوم دشمن قوتوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی، متحد و منظم قوم سپہ سالارفیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے ساتھ کھڑی ہے۔اللہ تعالی ہمارے پیارے ملک پاکستان کوقائم ودائم رکھے اوردشمن کی ہرناپاک اورمذموم سازش سے محفوظ فرمائے آمین ثم آمین ہم ملک کی سلامتی۔ تحفظ اور بقاء کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انشااللہ۔
پاک فوج زندہ باد۔۔۔۔پاکستان پائیندہ باد