اداکارہ ارم اختر کی والدہ انتقال کر گئیں

66
Print Friendly, PDF & Email
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف اداکارہ ارم اختر کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

ارم اختر نے یہ افسوسناک خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی والدہ کے ہمراہ ایک پرانی، یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ایک شعر  لکھا ہے کہ ’گھر سُونا کر جاتی ہیں، مائیں جانیں کیوں مر جاتی ہیں۔‘

اداکارہ ارم اختر نے یہ پوسٹ چند گھنٹے قبل ہی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ ارم اختر کی اس پوسٹ پر اُن کی والدہ کی موت کی وجہ سے متعلق معلومات درج نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.