ہیمبرگ، مسلح شخص کے داخل ہونے پر ایئرپورٹ بند

40

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جرمن شہر ہیمبرگ کے ایئرپورٹ میں مسلح شخص کے داخل ہونے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ہفتہ کی شام ایک مسلح شخص تیز رفتار گاڑی کے ساتھ ایئرپورٹ میں داخل ہوا تو عملے کو مجبوراً ایئر پورٹ بند کرنا پڑا۔

خبر رساں ادارے نے پولیس ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلح شخص نے دو بار ہوائی فائرنگ بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق مسلح شخص کی بیوی نے کچھ وقت قبل پولیس سے ممکنہ طور پر بچوں کے اغوا کے بارے میں رابطہ کیا تھا۔

جرمن پولیس کا کہنا ہے مسلح شخص کی کار میں دو بچے بھی ہوسکتے ہیں، وہ اس حوالے سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }