متحدہ عرب امارات نے ذہنی و نفسیاتی صحت کے لئے ہاٹ لائن قائم کردی

223

۔ متحدہ عرب امارات کے قومی پروگرام برائے خوشی و بھلائی نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران لوگوں کی ذہنی و نفسیاتی صحت کے لئے ہاٹ لائن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مینٹل سپورٹ لائن کے نام سے شروع کی گئی اس ہاٹ لائن کا مقصد ذہنی صحت کے ماہرین اور مشیروں کے تعاون سے کمیونٹی ارکان کورضاکارانہ طور پر بنیادی نفسیاتی تجاویز اور مدد فراہم کرنا ہے۔ ٹول فری سپورٹ لائن ، 800-4673 (ہوپ) پر لوگ ٹیلیفون کالز یا سوشل نیٹ ورک میسیجنگ ایپ ‘واٹس ایپ’ کے ذریعے رابطہ کرسکیں گے،یہ سروس عربی اور انگریزی زبانوں میں دستیاب ہے۔ اس حوالے سے خوشی اور فلاح وبہبود کی وزیر مملکت أهود بنت خلفان الرومي نے کوویڈ- 19کے ذہنی اور نفسیاتی صحت پر پڑنے والے اثرات کی روشنی میں ذہنی صحت کے عارضے سے دوچار افراد کی مدد کرنے کی اہمیت کو بیان کیا۔ انہوں نے ان تمام ماہر نفسیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مینٹل سپورٹ لائن کے ذریعے دماغی صحت سے متعلق خدمات کی فراہمی کے لئے اپنا وقت رضاکارانہ طور پرفراہم کیا ہے۔

Read in English

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }