
شیخ محمد بن زاید آل نھیان کاایڈنوک رویس ریفایننگ پٹروکیمیکل تنصیبات کادورہ
شیخ محمد بن زاید کا ادنوک کی رویس ریفائننگ، پیٹروکیمکل تنصیات کا دورہ

( Mohamed Al Hammadi / Ministry of Presidential Affairs )
—
ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی قیادت میں ڈاؤن سٹریم صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے اور رویس میں طویل مدت معاشی نمو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار رویس میں ادنوک کی ریفائیننگ اور پیٹروکیمیکل تنصیبات کے دورے کے موقع پر کیا جہاں انہیں کمپنی کی ڈاؤن سٹریم حکمت عملی میں پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ شیخ محمد نے کہاکہ انھیں رویس میں ادنوک کی تنصیبات پر نوجوان اماراتیوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے جو اس مشکل مرحلے کے دوران متحدہ عرب امارات کے تیل اور گیس کی پیداوار میں تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم شعبہ ہے جو متحدہ عرب امارات میں مجموعی صنعتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ انھوں نے COVID-19 وبائی مرض کا مقابلہ کرنے میں سرکاری ایجنسیوں اور ادنوک کے مابین موثر تعاون کی تعریف کی اور ویلیو چین میں کاروباری تسلسل کے ساتھ ساتھ طویل مدت خوشحالی کے لئے متحدہ عرب امارات کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے میں کمپنی کے اہم کردار کو سراہا۔

( Rashed Al Mansoori / Ministry of Presidential Affairs )
—
انھوں نے کورونا بحران کے دوران رویس کے عملے اور ارکان کی طرف سے صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت اور ادنوک کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کو بھی سراہا۔ شیخ محمد نے اپنے دورے کا آغاز ادنوک ریفائننگ سے کیا جہاں انہیں رویس انڈسٹریل کمپلیکس کی ترقی اور توسیع کے بارے میں بتایا گیا۔ انھیں بتایا گیا کہ کمپنی ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکلز کے شعبوں میں مزید ویلیو پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے تاکہ متحدہ عرب امارات میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے۔ ابوظبی کے ولی عہد کو منصوبے پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ۔ انھیں کروڈ فیلکسیبلٹی پروجیکٹ (سی ایف پی) میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جس کا مقصد ادنوک کی ڈاؤن سٹریم حکمت عملی پر عملدرآمد کو تیز کرنا ہے۔ سی ایف پی رویس کو خام اقسام کو پروسس کرنے کے قابل بنائے گی جس کے نتیجے میں کمپنی مربان خام تیل کی عالمی سطح پر تیل کی منڈیوں کو برآمد کرنے کے قابل ہوگی ۔ وزیر مملکت اور ادنوک گروپ کے سی ای او ڈاکٹر سلطان احمد الجابر نے کہاکہ شیخ محمد بن زاید آل نھیان کا رویس میں ادنوک کے ڈاؤن سٹریم اثاثوں کو دورہ انکے لئے اعزاز ہے۔ انھوں نے کہا کہ شیخ محمد کا دورہ تیل اور گیس کے شعبے کی مستقل ترقی اور ادنوک کی کاوشوں کی متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت کی حمایت اور حوصلہ افزائی کا عکاس ہے۔ ڈاکٹر الجابر نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں ادنوک کی تبدیلی کی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے میں شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے وژن اور ہدایت نے عالمی سطح پر کمپنی کے مقام کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادنوک ذمہ داری کے ساتھ سرمایہ کاری، آپریشنل کارکردگی اور منافع کو بڑھانے کے منصوبوں پر عمل درآمد کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ادنوک ایک مربوط صنعتی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لئے رویس میں ایسے پارکس کے قیام پر کام کررہی ہے جس سے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، علم و ٹیکنالوجی کی منتقلی بہتر ہوگی اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے
(ابوظبی، 18 جون،2020 (وام