تجارتی مراکز،ٹاورزمیں نماز کے مقامات کو20جولائی سے کھولنے کا اعلان
ابوظبی، 18 جولائی ،2020 (وام) ۔۔ اسلامی امور اور اوقاف کی جنرل اتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تجارتی مراکز اور ٹاورز میں نماز کے مقامات احتیاطی تدابیر کے ساتھ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مقامات 30 فیصد تک کی گنجائش کے ساتھ پیر 20 جولائی سے کھولے جائیں گے۔ دونوں اداروں نے نمازیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پہلے سے اعلان کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ ان اقدامات میں نمازیوں کے درمیان دو میٹر کا جسمانی فاصلہ رکھنا، نماز سے پہلے اور بعد میں اجتماعات، ہر طرح کے مصافحہ سے گریز کرنا اور نماز کے کیلئے آنے سے پہلے ہاتھوں کو دھونا اور ماسک پہننا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نمازی اپنے ذاتی الیکٹرانک آلات جیسے اسمارٹ فون کے ذریعے قرآن مجید کی تلاوت کرسکتے ہیں ۔ تمام نمازیوں کو اپنے سمارٹ فونز میں الحسن ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی۔ وضو کرنے والے مقامات اور نماز کے کمروں کو ہر نماز کے بعد جراثیم کش اشیاء سے صاف کیا جائے گا اور وہ اگلی نماز کے وقت تک بند رہیں گے