سابق پریس قونصلرڈاکٹرظفراقبال مرحوم کے لیئے دعائے مغفرت

تعزیتی اجلاس میں سفیرپاکستان،قونصل جنرل دبئی سمیت صحافیوں کی بڑی تعدادمیں شرکت

44
 سابق پریس قونصلر ڈاکٹر ظفر اقبال کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
تعزیتی اجلاس میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی اور قونصل جنرل حسن افضل خان اورمیڈیانمائندگان کی شرکت
تعزیتی اجلاس کا اہتمام اسماعیل مغل نے کیا
(فائل فوٹوڈاکٹرظفراقبال مرحوم)
دبئی (نیوزڈیسک):: گزشتہ دنوں یواے ای میں سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی وپاکستان قونصلیٹ دبئی میں خدمات انجام دینے والے سابق پریس قونصلر ڈاکٹر ظفر اقبال گزشتہ دنوں لاہور میں انتقال کر گئے تھے(اناللہ وانا الیہ راجعون)۔اسی مناسبت سے دبئی میں مقیم ،اسماعیل مغل نے ڈاکٹرظفراقبال مرحوم کی روح کوایصال ثواب پہنچانے کے لئےبوہرہ کمیونٹی سینٹر دبئی میں ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا، جس میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی ، قونصل جنرل حسن افضل خان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی شخصیات اوریواے ای میں مقیم صحافیوں نے شرکت کی۔تعزیتی اجلاس میں چوہدری عبدالحمید، صدرپاکستان بزنس کونسل دبئی اقبال داؤد،ایم اعجاز، ایم نعیم، خواجہ اسد اللہ، بابر اسلام،ظفراقبال، سمیع اللہ، عبدالقدوس، شبیر مرچنٹ، حاجی منظور، مجیب الرحمن، خورشید خان، عبدالغفور، بوہرہ کمیونٹی کے شبیر بھائی رشید صاحب ، خزیمہ گودھر والا ب، طاہر ان والا،صدرپی جے ایف طاہرمنیرطاہر،ارشدانجم،مظفررضوی،سبط عارف،احمدقریشی،امجدقاسمی،کاشان تمثیل ودیگر شامل تھے اس موقع پر مرحوم ڈاکٹر ظفر اقبال اور اسماعیل مغل کی اہلیہ کے لئے قرآن خوانی ہوئی- اجتماعی دعا میں مرحوم ڈاکٹر ظفر اقبال اور اسماعیل مغل کی اہلیہ مرحومہ کے لیئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }