ہنڈی کا کاروبارکرنےوالوں کواب رجسٹرڈکراناہوگا

منی لانڈرنگ کوروکنے کی کوشش کررہے ہیں(گورنرمرکزی بنک)۔

186

ابوظبی:(اردوویکلی):: متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے حوالہ یا غیر رسمی طور پر رقم منتقلی کی خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے لازمی اندراج کا فریم ورک متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رجسٹریشن کا یہ نیا نظام رجسٹرڈ حوالہ فراہم کرنے والے ضوابط (ضابطہ 24/2019) کے مطابق ہے اور متحدہ عرب امارات کے مالیاتی نظام کی حفاظت کے لئے مرکزی بنک کی مستقل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ حوالہ کا کام کرنے والوں کی تمام سرگرمیوں کاانسداد منی لانڈرنگ اور انسداد فنانسنگ، AML / CFT، قانون کے مطابق اندراج، نگرانی اور جانچ لازمی ہوگی ۔ ہنڈی اور حوالہ کا کام کرنے والوں کیلئے اپنی تمام سرگرمیاں مرکزی بنک کے ساتھ رجسٹر کرنا بھی لازمی ہوگا ۔ رجسٹریشن کے نئے فریم ورک پر تبصرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالحمید سعید الحمادی نے کہا کہ مرکزی بنک مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے مناسب قواعد و ضوابط اور عمل کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں مضبوط مالیاتی نظام کے فریم ورک کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لئے حوالہ فراہم کرنے والوں کے لئے رجسٹریشن کا نظام خاص طور پر اہم ہے کیوں کہ ہم اس شعبے خاص طور پر انسداد منی لانڈرنگ اور ملک کے اندر دہشتگردی کے نظام کی مالی اعانت روکنے کیلئے رپورٹنگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ متحدہ عرب امارات میں صرف قانون اور مرکزی بنک کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے مطابق رجسٹرڈ حوالہ فراہم کرنے والے ہی کام کریں گے۔ مرکزی بنک کا کہنا ہے کہ بینکنگ قانون کے مطابق اگر حوالہ کا کاروبار کرنے والے اس پریس ریلیز کے 90 دن کے اندر اپنی درخواستیں رجسٹر نہیں کراتے تو ان کیخلاف مالی جرمانہ عائد کرنے اور قید کی سزا دینے سمیت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حوالہ فراہم کرنے والوں کے لئے اندراج کے طریقہ کار اور عمل کے بارے میں اضافی    معلومات سیینٹرل بنک کی ویب سائٹ پرمل سکتی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }