شیخ محمد بن زاید آل نہیان انسداد پولیو مہم میں 12 ملین سے زائد پاکستانی بچوں کو ویکسین فراہمی

پانچ سال سے کم عمرکے 1 کروڑ 21 لاکھ ، 44 ہزار 323 بچوں کوپولیو ویکسین پلائی گئی

175

ابوظہبی:(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے معاون پروگرام ، یو اے ای کی جانب سے پاکستان اسسٹینس پروگرام( پی اے پی) کے اعلان کے مطابق پاکستان میں 17 سے 26 اگست 2020 کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 1 کروڑ 21 لاکھ ، 44 ہزار 323 بچوں کو ملک گیر مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ، یہ مہم ولی عہدابوظہبی وڈپٹی سپریم کمانڈرمسلح افواج یواے ای عزت مآب شیخ محمد بن زایدآل نہیان کے اقدام برائے عالمی انسداد پولیو کے تحت 1 کروڑ 27 لاکھ ، 88 ہزار بچوں کو ویکسین دینے کیلئے چلائی گئی –  انسداد پولیو کی یہ اپنی نوعیت کی دوسری منفرد مہم تھی جس میں کورونا وائرس کوویڈ 19 کی وجہ سے درپیش چیلنجز کے باوجود 95 فیصد کامیابی حاصل ہوئی – یو اے ای – پی اے پی کے ڈائریکٹر عبداللہ خلیفہ الغفلی کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی مہم عزت مآب شیخ بن محمد زاید  آل نہیان کے اقدام برائے عالمی انسداد پولیو کے تحت چلائی گئی –

یہ متحدہ عرب امارات کی اس انسانی ہمدردی پالیسی کا حصہ ہے جس میں غریب معاشروں کو صحت کے شعبے میں بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے معاونت و امداد فراہم کی جاتی ہے تاکہ دنیا بھر سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو اور پاکستان اور افغانستان جیسے ممالک جہاں یہ مرض موجود ہے کو اس مہم میں خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے – پاکستان میں رواں برس پولیو کے نئے کیسز کی تعداد 68 رہی ہے ۔ پاکستان کی جغرافیائی صورتحال کے تناظر میں خیبرپختونخواہ ، بلوچستان ، پنجاب اور سندھ میں 88 ایسے مقامات ہیں جہاں یہ وائرس ممکنہ طور پر زیادہ موجود ہے اور یہ ویکسین مہم ان علاقوں میں چلائی گئی جس میں طبی و رضاکار شعبے کے 82 ہزار سے زائد ارکان اور 20 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں نے انسدادپولیومہم میں حصہ لیا – جناب خلیفہ الغفلی نے بتایا کہ اس مہم میں جدید ترین ذرائع اور وسائل استعمال کیئے گئے جبکہ مہم میں شامل افراد کو انتہائی اعلی معیار کے حفاظتی سامان اور بہترین تربیت سے آراستہ کیا گیا جبکہ بچوں کو کورونا وائرس کے خطرے سے بچانے کیلئے بھی خصوصی توجہ دی گئی ۔ بچوں کے والدین کو بھی احتیاطی اقدامات سے روشناس کراتے ہوئے مفت ماسک وغیرہ تقسیم کیئے گئے – متحدہ عرب امارات کی ایسی ویکسین مہم 2014 سے شروع ہوکر اگست 2020 تک رہی جس میں 86 ملی سے زائد پاکستانی بچوں کو اس ویکسین کی کل 46 کروڑ 84 لاکھ 43 ہزار سے زائد خوراکیں دی گئیں ۔شیخ محمدبن زاید آٓل نہیان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے پاکستان سے پولیوکاتقریبا خاتمہ ہوگیاہے جس کی اقوام متحدہ نے بھی تائیدکی ہے متحدہ عرب امارات کی عوام اورحکومت نے ہمیشہ پاکستان کی صحت کے شعبے میں معاونت کی ہے جودونوں ممالک کی لازوال دوستی کامنہ بولتاثبوت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }