سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی پاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای کے "گیسٹ ان ٹاؤن”میں شرکت
صحافیوں کے سوالات کے جواب اور مختلف موضوعات پراظہارخیال
دبئی(اردوویکلی)::پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کی جانب سے باضابطہ دعوت پر گزشتہ روزسفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں منعقدہونے والے” گیسٹ ان ٹاؤن پروگرام” میں خصوصی شرکت کی ۔سفیرپاکستان کے اعزازمیں منعقدہ "گیسٹ ان ٹاؤن” تقریب میں پریس قونصلرمحترمہ شازیہ سراج نے بھی شرکت کی۔ جبکہ دیگرمہمانوں میں جنرل سیکرٹری پاکستان ایسوسی ایشن دبئی زاہد حسن،صدر چنار ونگ راجہ امجد کبیر، کلچرل ونگ کے نفر حسین کے علاوہ پاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای کے صدر طاہر منیر طاہر، سینئیرنائب صدرسعدیہ عباسی، جنرل سیکریٹری حافظ زاہد علی،نائب صدرزمرد بونیری،نائب صدرمظفررضوی، انفارمیشن سیکریٹری اعجازاحمدگوندل، خالد محمود گوندل، عنایت الرحمان، جمیل احمد خان، وحیدبابر،سمیع اللہ، وحیدعباس ، کاشان تمثیل اور عارف شاہد بھی موجود نے شرکت کی۔
سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے پروگرام "گیسٹ ان ٹاؤن” میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر جب بھی کڑا وقت آیا تومتحدہ عرب اماات نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ۔حال ہی میں ایک بار پھرفارن ایکسچینج ریزروز کوسنبھالا دینے کے لیئے حکومت امارات نے ایک بلین ڈالرز دیئے جس پر ہم یواے ای حکومت کے مشکور ہیں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پرمحیط ہیں جودن بہ دن مزیدمضبوط ہورہے. سفیرپاکستان نے کہاکہ بیرون ملک سے سرمایہ کار بھی پاکستان میںسرمایہ کاری کررہے ہیں اور امید واثق ہے کہ بہت جلد ملکی معیشت موجودہ بحرانوں سے نکل آئے گی
سفیرپاکستان نے پاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای کے کردارکی تعریف کی اور کہا کہ یہ فورم حقیقی معنوں میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان برج کا کردار ادا کر رہے۔پاکستانی صحافی دیارغیرمیں مثبت صحافت کوفروغ دے کرپاکستان کاسافٹ امیج اجاگرکررہے ہیں جس سے ایک مثبت پیغام جاتاہے فیصل نیاز ترمذی نے مزید کہا کہ وہ پاکستان جرنلسٹ فورم کے پروگرام “گیسٹ ان ٹاؤن” میں شرکت کر کے بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں میڈیا نمائندگان سے خطاب کرنا میرے لیئے باعث فخر ہے ۔صدرپی جے ایف طاہرمنیرطاہرنے دیگرمنتظمین کے ہمراہ سفیرپاکستان کوگیسٹ ان ٹاؤن پروگرام میں شرکت پرخوش آمدیدکہااورتشریف آوری پرانکاشکریہ اداکیا۔