دھندمیں ٹرک ،بسیں اور بھاری گاڑیاںنہ چلایئں(ابوظہبی پولیس)۔
جب تک موسم صاف نہ ہوجائے بھاری گاڑیاں سڑک پرنہ آیئں
دھند کے اوقات میں ٹرک اور بھاری گاڑیاں سڑک پرمت لائیں
خلاف ورزی پر500درہم جرمانہ اور 4 بلیک پوائنٹ دیئے جایئں گے
ابوظہبی (اردوویکلی)::ابوظہبی پولیس نے دھند کے دوران امارت ابوظہبی کی داخلی اور خارجی سڑکوں پر ٹرکوں ، بھاری گاڑیوں اور بسوں کی نقل و حرکت روکنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ دھند چھٹ نہ جائے اورواضع نظرآنا شروع ہوجائے۔ ابوظہبی پولیس نے وضاحت کی کہ یہ اقدام سڑکوں کو محفوظ تر بنانے،سب کوحادثات سے بچانے اور ٹریفک کومحفوظ بنانے میں معاون ثابت ہوگاابوظہبی پولیس نے بھاری گاڑیوں ، ٹرکوں اور بسوں کے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ دھند کے دوران ایسی گاڑیاں چلانے سےگریزکریں اور اس طرح کے موسمی حالات میں حادثات سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کے فیصلے کی پابندی کریں۔اگروہ آرٹیکل نمبر 104 کے مطابق ٹریفک کنٹرول کے قواعد و ضوابط کے بارے میں 2017 کی وزارتی قرارداد نمبر 178 کے مطابق دھند کے دوران سڑکوں پرگاڑیاں چلاکرخلاف ورزی کریں گے تو 500درہم اور4بلیک پوائنٹس کاجرمانہ ناٖفذ کیاجائےگا(نیوزبشکریہ سیکیورٹی میڈیا ڈپارٹمنٹ جنرل کمانڈ ابوظہبی پولیس)۔۔