وزیر اعظم عمران خان نے شیخ محمد بن زاید روڈ کا افتتاح کیا

106ملین درہم کی خطیررقم سے 42کلومیٹرلمبی شاہراہ کی تعمیر

437

                 متحدہ عرب امارات کی جانب سے شاہراہ کی تعمیراور مسلسل حمائت پرمشکورہیں (عمران خان)

             شیخ محمدبن زاید سڑک کی تعمیر سے مقامی لوگوں کی زندگی آسان ہوجائےگی(عبداللہ خلیفہ الغفلی)

 ابوظہبی :(اردوویکلی):: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں 42 کلومیٹر طویل شیخ محمد بن زاید آل نھیان شاہراہ کا افتتاح کیا ہے۔ اس منصوبے کو متحدہ عرب امارات کے پاکستان امدادی پروگرام، UAE-PAP کے تحت 29 ملین ڈالر کی لاگت سےمکمل کیا گیا ہے  ابوظبی فنڈ برائے ترقی نے اس کیلئے  مالی اعانت فراہم کی ہے – صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی ہدایت،ولی عہد ابو ظبی و ڈپٹی سپریم کمانڈرمسلح افواج یواے ای عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے تعاون اور نائب وزیر اعظم ووزیربرائے صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان کی دلچسپی اورپیروی پراس سڑک کی تعمیر متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیئے مسلسل حمایت کے پروگرام کے تحت عمل میں آئی ہے –افتتاح کے بعد پاکستان کے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی اور مہمانوں کے ہمراہ  تعمیر شدہ سڑک کا جائزہ لیا ، انہوں نے اس منصوبے میں تعمیر ہونے والے پل ، سرنگوں اور واٹر چینلز کو بھی دیکھا ۔ دورے کے اختتام پر اس منصوبے کی تعمیر  میں حصہ لینے والے انجینئرز اور دیگرعملے کواعزازی شیلڈز دی گئیں – وزیراعظم  پاکستان عمران خان اپنے خطاب میں نے متحدہ عرب امارات اور بالخصوص ولی عہد ابوظہبی وڈپٹی سپریم کمانڈر مسلح افواج یو اے ای عزت مآب شیخ محمد بن زاید کیلئے پرخلوص تشکر کااظہارکیا جنہوں نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس سڑک کے منصوبے کو سپانسر کیا ہے – UAE-PAP کے ڈائریکٹر عبداللہ خلیفہ الغفلی نے کہا کہ یہ شاہراہ خیبر پختونخوا کے خطے میں مکمل ہونے والے سب سے بڑے اور اہم جدید ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ہے – یہ سڑک 9 شہروں اور 6 دیہاتوں کو ملاتی ہے اور اسے 627,000 سے زیادہ لوگ استعمال کریں گے۔ اس کی چوڑائی 9.3 میٹر ہے جبکہ اس میں ایک سرنگ اور نو ایک دوسرے کو ملانے والے پُل اور بارش کے تیز پانی سے بچاؤ کے لیئےنکاسی آب کا نظام بھی شامل ہے ۔عبداللہ خلیفہ الغفلی نے کہا کہ یہ شاہراہ محفوظ طریقے سے نقل و حمل کے راستوں کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی اور اس سڑک کی تعمیر سے ایسے شہروں اور دیہاتوں کو آپس میں جوڑنے میں مدد ملے گی جو اس سے پہلے دشوار گزار پہاڑی سلسلے کے باعث ایک دوسرے سے کٹے ہوئے تھے۔ اس سے اس علاقے سے سامان، زرعی، معدنی اور جانوروں سے متعلق مصنوعات اور تعمیراتی سامان کی پاکستان کے مرکزی تقسیم کے مراکز تک نقل و حمل کو آسان اور تیز کرنے میں بھی مدد ملے گی جس سے مقامی معیشت مضبوط ہوگی ۔انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات کے تعاون اور امدادی پروگراموں اور پاکستانی عوام کے لئے مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا جو دنیا کے لوگوں کے درمیان رواداری، امن ، ترقی اور بھلائی کی اقدار کا مظہر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سڑک کا نام ولی عہد ابوظہبی عزت مآب شیخ محمد بن زاید کے نام پر رکھا گیا ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی عوام کیلئے ان کی انسان دوست سرگرمیوں اور مستقل ترقیاتی منصوبوں کا اعتراف ہے۔ شیخ محمدبن زاید آل نہیان سڑک کیافتتاحی تقریب میں خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کے گورنر عالم خٹک، وزیر اعلی محمود خان،چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزعابی ، متعدد صوبائی وزراء، پاک فوج کے سینئرافسران اور سرکاری و مقامی محکموں کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }