کینیڈا میں جنگل کی آگ سے وسیع علاقہ متاثر، 20 ہزار لوگوں کا انخلا

74
تصویر بشکریہ: سی بی سی۔
تصویر بشکریہ: سی بی سی۔

کینیڈا میں بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ لگنے کے سبب متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔ 

کینیڈا کے شمال مغربی علاقے کے دارالحکومت یلونائف سے 20 ہزار افراد کو جمعہ تک محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ کینیڈا کے شمال مغربی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے۔ آگ سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلا کیلئے امدادی کارروائیوں میں فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔ 

کینیڈا میں ایک ہزار 100 مقامات پر جنگلاتی آگ لگی ہے۔ آگ سے اب تک 13.2ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے جنوبی اور شمالی حصے میں جولائی میں سب سے زیادہ گرم درجہ حرارت تھا، جو 37 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }