مصیبت کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پرمتحدہ عرب امارات کاشکریہ(امتیازفیروزگوندل)

ہم پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں"

130
” ہم پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں  "
یواے ای حکومت کاسیلاب متاثرین کے لیئے امدادی سامان اکھٹاکرنے کی مہم
ابوظہبی(نیوزڈیسک)::وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون متحدہ عرب امارات، وزارت برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ یو اے ای ،امارات ریڈ کریسنٹ،دبئی کئیرز،شارجہ چیرٹی ایسوسی ایشن نے ابوظہبی میں سفارت خانہ پاکستان اور دبئی میں پاکستان قونصلیٹ جنرل کے ساتھ مل کر پاکستان میں مون سون کی تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے رضاکارانہ مہم (وی سٹینڈ ٹوگیدر)کاآغازکیا ہے۔ .
یہ رضاکارانہ اقدام آج متحدہ عرب امارات میں درج ذیل مقامات پر بیک وقت شروع کیا گیا۔
۔1. ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر ابوظہبی۔
۔2. دبئی نمائشی مرکز، ایکسپو سٹی دبئی۔
۔3. ایکسپو سینٹر، شارجہ
قائم مقام سفیرسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی جناب امتیاز فیروز گوندل کے ساتھ ایمریٹس ریڈ کریسنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر حمدان مسلم المزروعی اور خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے معاون وزیر سلطان محمد الشامسی نے ابوظہبی میں اس مہم کے آغاز میں شرکت کی۔
آج 30,000 سے زیادہ بکس عطیہ کیے گئے۔ ہر باکس میں کھانے اور حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں جو ایک خاندان کے 5افرادکے لیئے پورے مہینے کی کفالت کرتی ہیں۔
قائم مقام سفیرامتیازفیروزگوندل نے اس مشکل وقت میں مسلسل تعاون پر متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایمریٹس ریڈ کریسنٹ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے کیے جانے والے کام کو بھی سراہا۔جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں بروقت امدادفراہم کی ۔ ‏اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ اور كراچی میں اماراتی قونصل خانہ كے زیر نگرانی امارات ریڈ کریسنٹ نے بلوچستان اور سندھ كے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم كیا۔ امتیازفیروز گوندل نے کہا کہ جب بھی پاکستان کومددکی ضرورت پیش آئی متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ اولین صفوں پر رہ کر امداد فراہم کی ہے۔جس پرپاکستان کی عوام اور حکومت متحدہ عرب امارات کے مشکورہیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }