کیٹ میڈلٹن نے اپنی ساس ’’لیڈی ڈیانا‘‘ کا اہم خطاب پالیا

74

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے اپنی آنجہانی ساس’’لیڈی ڈیانا‘‘ کا اہم اعزازپا لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد بادشاہ بننے والے کنگ چارلس نے اپنی آنجہانی اور ہر دلعزیز اہلیہ ’’لیڈی ڈیانا‘‘ کا دیا جانے والا پرنسس آف ویلز کا خطاب اپنی بہو کیٹ میڈ لٹن کو دے دیا.

کیڈ ملٹن اب 25 سال کے طویل عرصے کے بعد پرنسس آف ویلز کہلائیں گی۔

کنگ چارلس نے صرف بہو ہی نہیں بلکہ اپنے بڑے بیٹے اور کیٹ کے شوہر شہزادہ ولیم کو پرنس آف ویلز کا خطاب بھی دیا جو ان کے پاس 1958 سے تھا تاہم ملکہ کی موت کے بعد بادشاہ بننے پرانہوں نے یہ اعزاز اپنے بڑے بیٹے کے نام کردیا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی تاریخ میں اس سے قبل پرنسس آف ویلز کا خطاب صرف لیڈی ڈیانا کو دیا گیا تھا۔ جو اپنی سماجی خدمات کے باعث دنیا بھرمیں مقبول تھیں۔

Advertisement

کیٹ مڈ لٹن ہر دلعزیزشہزادی ڈیانا کے بعد پرنسس آف ویلز کا خطاب حاصل کرنے والی پہلی شاہی شخصیت ہیں۔

انہوں نے شہزادہ ولیم سے شادی کے بعد نہ صرف بڑی کامیابی سے شاہی خاندان میں ڈچس آف کیمبرج کے طورپراپنی شناخت بنائی بلکہ اس کردار کو بھی بڑی خوی سے نبھایا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }