فیفا ورلڈ کپ، ایران کو انگلینڈ کے ہاتھوں کراری شکست

56

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں انگلینڈ نے ایران کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ایونٹ کا کامیاب آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فیفا ورلڈ کپ گروپ بی کی مہم کا آغاز مکمل طور پر قائل کرنے والے انداز میں ہوا جب انہوں نے دوحہ میں ایران کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

ایران کا آغاز مایوس کن رہا گول کیپر علی رضا بیران ونڈ کے ٹیم کے ساتھی ماجد حسینی سے ٹکرا گئے تھے۔

انگلینڈ کے بکائیو ساکا نے دو جبکہ رحیم سٹرلنگ، جیک گریلش، جوڈ بیلنگھم اور مارکس راشفورڈ نے ایک ایک گول کیا۔ ایران کی جانب سے مہدی تریمی نے دونوں گول کئے۔

واضح رہے کہ یہ میچ قطر میں میدان سے باہر ہونے والے مزید تنازعات کے پس منظر میں کھیلا گیا۔

Advertisement

انگلینڈ کو میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ہم جنس پرستوں کے حقوق کی حمایت میں ون لو آرم بینڈ پہننے کے منصوبے کو ختم کرنے پر مجبور کیا گیا۔

فیفا نے انگلینڈ سمیت یورپ کی سات ٹیموں کے اس منصوبے پر پانی پھیر دیا اور کہا کہ اگر کسی ٹیم نے اپنے بازو پر ہم جنس پرستوں کی حمایت میں پٹی باندھی تو اسے پابندیوں کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ قطر میں ہم جنس پرستی مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }