
لیبیا کے دارالحکومت تریپولی میں دو متحارب ملیشیا کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔
طرابلس سے لیبیا میڈیکل ایجنسی کے مطابق ان جھڑپوں میں 146 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جھڑپیں متعدد اضلاع تک پھیل گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 444 بریگیڈ اور اسپیشل ڈیٹرنس فورس کے درمیان جھڑپیں پیر کی شب شروع ہوئیں۔ جس کی وجہ 444 بریگیڈ کے کمانڈر محمود حمزہ کی حراست تھی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے ذرائع کے مطابق متحارب ملیشیا کے درمیان لڑائی کی وجہ بننے والے کمانڈر کو منگل کو اسپیشل ڈیٹرنس فورس نے رہا کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق طرابلس میں ہونے والی ان جھڑپوں کو کئی برسوں کی مہلک ترین جھڑپیں بتایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس کی مختصر جھڑپ کے بعد 444 بریگیڈ اور اسپیشل ڈیٹرنس فورس دونوں کو لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ عبوری جی این اے حکومت (گورنمنٹ آف نیشنل ایکورڈ) کی پشت پناہی حاصل ہے۔