کرن جوہر میری فلم کا انتظار کررہے ہیں، ڈر لگ رہا ہے، کنگنا رناوت

72

کرن جوہر میری فلم کا انتظار کررہے ہیں، ڈر لگ رہا ہے، کنگنا رناوت

کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ پچھلی بار جب کرن جوہر میری فلم دیکھنے کے اشتیاق میں تھے تو میری کردارکشی کیلئے بدترین مہم شروع ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہفتے کے آخر میں فلم ‘منیکارنیکا’ ریلیز ہونا تھی اور کرن جوہر نے کہا کہ میں فلم کا انتظار کر رہا ہوں۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ پوری فلم کے مرکزی اداکاروں کو میری کردارکشی کیلئے رقوم ادا کی گئیں اور فلم کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ میری زندگی کا سب سے کامیاب ویک اینڈ ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوگیا۔

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ اب میری نئی فلم ‘ایمرجنسی’ کیلئے بھی کرن جوہر نے کہا ہے کہ وہ اسے دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں، مجھے تو ابھی سے ڈر لگ رہا ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل کرن جوہر نے برسہا برس بعد کنگنا رناوت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کی نئی فلم ‘ایمرجنسی’ دیکھنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }