کیریبیئن پریمیر لیگ میں سلمان ارشاد اور محمد عامر کی تباہ کن بولنگ

78

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کیریبیئن پریمیر لیگ میں پاکستان کے سلمان ارشاد اور محمد عامر نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

جمیکا تلاواز کی جانب سے کھیلنے والے سلمان ارشاد نے 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

سلمان نے پیٹریاٹس کے خلاف اسپیل کے پہلے ہی اوور میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آزاد کشمیر کے سلمان ارشاد نے بھارتی بیٹر امباتی رائیڈو کے علاوہ آندرے فلیچر، جوشوا ڈی سلوا اور کوربن بوش کو آؤٹ کیا۔

فاسٹ بولر سلمان ارشاد لاہور قلندرز پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پراڈکٹ ہیں جبکہ گزشتہ پی ایس ایل میں انہوں نے پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی۔

میچ میں جمیکا سے کھیلنے والے محمد عامر نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پاکستان کے عماد وسیم نے بھی میچ میں ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار پرفارمنس پر سلمان ارشاد مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }