
بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھی پاکستانی فاسٹ بولرز کی تعریف کردی۔
ہرشا بھوگلے جوکہ اکثر پاکستانی کھلاڑیوں پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں لیکن پاکستانی فاسٹ بولرز کی شاندار کارکردگی دیکھ کر ورلڈ کپ سے پہلے دنیا کی تمام بہترین کرکٹ ٹیموں کو پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔
اُنہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے فاسٹ بولنگ اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’پاکستان اپنی فاسٹ بولنگ سے مضبوط پیغام دے رہا ہے‘۔
اُنہوں نے نام لیے بغیر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو دنیا کے بہترین بولرز قرار دے دیا۔
ہرشا بھوگلے نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ’کرکٹ بورڈ میں مسلسل تبدیلیوں کے باوجود بھی پاکستان اپنے فاسٹ بولنگ اٹیک سے اتنا مضبوط پیغام دے رہا ہے‘۔
واضح رہے کہ منگل کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی ہے۔