
عالمی ریسلنگ باڈی نے بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ریسلنگ فیڈریشن انڈیا کو ڈبلیو ایف آئی نے انتخابات کروانے میں ناکامی پرمعطل کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معطلی کے بعد بھارتی ریسلرز آئندہ عالمی چیمپئن شپ میں بھارت کی جانب سے حصہ نہیں لےسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، ریسلنگ فیڈریشن انڈیا کے انتخابات جون 2023 میں ہونے تھے۔