
پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح کے بعد گرین شرٹش ابتدائی 2 میچز جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ہمبنٹوٹا سے کولمبو پہنچ گئی ہے، جہاں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ون ڈے میں مد مقابل ہوں گی۔
سیریز کے آخری میچ میں امکان ہے، پاکستان ٹیم 2 سے 3 تبدیلیوں کےساتھ میدان میں اترے گی، ایشیا کپ سے پہلے ٹیم مینجمنٹ کے پاس بینچ اسٹرینتھ کو آزمانے کا ایک اچھا موقع ہاتھ آیا ہے۔
ان کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم، محمد حارث، طیب طاہر اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے کولمبو میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔