نائیجر میں تعینات سفیر فوجی جنتا کے الٹی میٹم کے باوجود وہیں رہیں گے، فرانسیسی صدر

17

دائیں: فرانسیسی سفیر سلوین اٹے، بائیں: فرانس کے صدر ایمائل میکروں
دائیں: فرانسیسی سفیر سلوین اٹے، بائیں: فرانس کے صدر ایمائل میکروں

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کا کہنا ہے کہ نائیجر میں تعینات سفیر فوجی جنتا کے الٹی میٹم کے باوجود وہیں رہیں گے۔

جمعہ کے روز فرانس کے سفیر سلوین اِٹے کو نائیجر کی فوجی جنتا نے 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

فرانسیسی سفیر نے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹنے والے فوجی افسران سے ملاقات سے انکار کردیا تھا جس پر انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

نائیجر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکومت کے اقدامات ہمارے مفادات کے منافی ہیں۔

آج مقامی حکام نے نیامی شہر میں قائم فرانس کے سفارتخانے کو پانی اور بجلی کی فراہمی معطل کر دی تھی۔

سفارتخانے میں سفیر سمیت 20 سفارتکار موجود ہیں، فوجی اور پولیس اہلکاروں نے سفارتکاروں کو زبردستی نکالنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

آج فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے پیرس میں منعقدہ سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہینوں میں فرانس اور اس کے سفارتکاروں کو کچھ ملکوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جن میں سوڈان اور نائیجر شامل ہیں، اس کانفرس میں سلوین اِٹے نے ورچوئل طور پر شرکت کی۔

فرانس نے حکومت کے دھڑن تختے کی مذمت کی ہے اور فوجی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ نائیجر بیسویں صدی کی کچھ دہائیوں تک فرانس کی کالونی تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }