باتھ سپایونیورسٹی اکیڈمک سینٹر (راس الخیمہ) نے دبئی میں گریجویشن کی تقریب منائی
تقریب میں 165 انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباوطالبات کوڈگریوں سے نوازاگیا۔۔
دبئی(اردوویکلی)::گزشتہ دنوں دبئی کے ایک مقامی فائیواسٹارہوٹل میں(لندن کی) باتھ سپایونیورسٹی کے زیراہتمام 5ویں گریجوئشن کی رنگارنگ تقریب کاانعقادہوا۔جس میں سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ڈاکٹرسو رگبی (وائس چانسلر)، ڈاکٹر ایم این بروہی (سینٹر ڈائریکٹر)راجہ سجاد حسین (سی ای او)، ثاقب شہزاد بھٹی (اکیڈمک ڈائریکٹر)۔ ڈاکٹر نینو مرانڈا ڈیسنوریو (سینئر نائب صدر) اورطلباوطالبات کے علاوہ انکے والدین کی بڑی تعدادنے شرکت کی اورزندگی کے ان خوبصورت اوریادگار لمحات کااپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا اورانہیں کیمروں کی آنکھ میں محفوظ بھی کیا۔۔باتھ سپایونیورسٹی کی 5ویں گریجوئشن تقریب میں فارغ التحصیل ہونے والے165کامیاب طلباوطالبات کوگریجوئٹ اور انڈر گریجوئٹ کی ڈگریوں سے نوازاگیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیرپاکستان نے گریجوئٹ اورانڈرگریجوئٹ کی ڈگریاں حاصل کرنے والے تمام طلباوطالبات اورانکے والدین کومبارکبادپیش کی اور ان کی مزیدکامیابیوں کے لیئے نیک خواشہات کااظہارکیا۔ انہوں نے ایک مختصر عرصہ میں باتھ سپا یونیورسٹی کی شاندارتعلمی خدمات اورشہرت حاصل کرنے پریونیورسٹی انتظامیہ کومبارکبادپیش کی۔سفیرپاکستان نے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور تجویزپیش کی کہ باتھ سپا یونیورسٹی کوطلبااورفیکلٹی ممبران کے تبادلے کے زریعۓ پاکستان کی اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیوں کی مہارت اور تجربہ سے استفادہ کرنا چاہیئے۔نیزباہمی استفادہ کے لیئے جامعات کے مابین سیمینارز اورورکشاپس کاتواتر سے انعقادہوتے رہناچاہیئے۔
باتھ سپایونیورسٹی اکیڈمک سینٹر (راس الخیمہ) فی الحال بزنس، آئی ٹی، سائبر سیکیورٹی، اور سائیکالوجی میں پروگراموں کی ایک متنوع رینج پیش کرتا ہے۔ تعلیمی قابلیت اور جدید تعلیمی ماحول سے وابستگی کی وجہ سے ادارے نے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے۔
یاد رہے اسی دن صبح منعقدہونے والی ایک تقریب میں ، 367 طلباء نے ادارے سے ڈپلومے بھی حاصل کیے۔ یہ طلباء باتھ سپا یونیورسٹی (راس الخیمہ) کے ساتھ اپنا اعلیٰ تعلیمی سفر جاری رکھیں گے۔