پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پالی کیلے اسٹیڈیم پہنچ گئیں

62
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایشیا کپ کے میچ میں ایک دوسرے کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پالی کیلے اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔

کرکٹ کے سب سے دبنگ مقابلے میں پہلے بیٹنگ یا بولنگ کون کرے گا، اس کا فیصلہ 2 بجے ٹاس کر کے کیا جائے گا جبکہ میچ ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

پاک بھارت ٹاکرے کو دیکھنے کے لیے شائقین بھی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

پالی کیلے اسٹیڈیم میں ایک بار پھر بوندا باندی شروع ہونے پر وکٹ کو کور کر دیا گیا ہے۔

بھارت کے خلاف آج بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف میچ کھیلیں گے۔

آج کے میچ سے متعلق جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ اس میچ میں پاکستان ٹیم مضبوط ہے۔

اسی پروگرام میں سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ بھارت کی ٹیم تذبذب کا شکار ہے۔

اس موقع پر پاکستان ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان نے کہا کہ اس کنڈیشنز میں اگر پاکستان پہلے بولنگ کرے تو فائدہ ہوگا۔

اس پروگرام میں سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو نے کہا کہ دونوں ٹیمیں اچھی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }