
وکی کوشل کا کہنا ہے کہ میرے والد نے مجھے جذبات پر قابو پانے والا بنانے کی کوشش کی۔ ان کے والد ڈائریکٹر شیام کوشل تھے۔
ایک انٹرویو میں وکی نے بتایا کہ ایک بار سیٹ پر والد کی بےعزتی کی گئی، انہوں نے یہ بات ہم سے نہیں چھپائی اور گھر آکر ہمارے سامنے روئے اور بتایاکہ آج سینئرز نے پورے سیٹ کے سامنے ان کی بےعزتی کی۔
واضح رہے کہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں وکی کوشل کے والد شیام کوشل ایک اسٹنٹ مین تھے۔
وکی کا کہنا تھا کہ والد مجھے اور میرے بھائی کو یہ سب اس وقت بتاتے تھے جب ہم بچے تھے اور والدہ بھی ہمیں کچھ نہ کچھ والد کے معمولات بتاتی رہتی تھیں۔
وکی نے کہا کہ والد کہتے تھے معاملات ہمیشہ تمہارے ہی حق میں نہیں رہیں گے، زیادہ تر معاملات تمہارے برخلاف ہوں گے، یہی زندگی ہے۔