پٹرول،بجلی ،آٹاعام آدمی کی دسترس سے باہرہوچکا(نسیم صادق)

36
پٹرول،بجلی ،آٹاعام آدمی کی دسترس سے باہرہوچکا
روزمرہ کی بنیادی اشیا ءضروریات پرمافیاکاکنٹرول ہے
لوگ فاقہ کشی اورخودکشی پرمجبورہوچکے ہیں(نسیم صادق)
گوجرانوالہ (نیوزڈیسک)::اس مشکل حالات سے کیسے نکل سکتے ہیں بجلی سستی کیسے ہو سکتی ہے ہم نے اس کا سولیوشن بتا دیا
اب تو نکلنا پڑے گا اب تو اٹھنا پڑے گا اپنے حق کے لیےکیونکہ حکمرانوں اپ کی کوئی فکر نہیں نہیں تو ابھی تک اپ کے لیے کچھ بہتر ہو جاتاپٹرول مہنگا بجلی مہنگی،آٹا اور تمام بنیادی اشیا روزمرہ عام آدمی کی دسترس سے باہرہوچکے ہیں ۔اس کا مطلب مہنگائی آسمان تک پہنچ چکی ہے۔ تمام ضروری اشیاپرمنظم مافیا کاکنٹرول ہے ان خیالات کااظہارچئیرمین عام لوگ پارٹی پاکستان نسیم صادق نے نمائیندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
 نسیم صادق نے کہا کہ ظلم کی انتہاہوچکی ہے بجلی کے بل اس قدر زیادہ ہیں جن کی ادائگی کے لیئے لوگ اپنی جمع پونجی اور گھریلو اشیابیچنے پر مجبورہوچکے ہیں اس سے زیادہ ظلم کیا ہوگیابس اب اس کہ آگے کچھ نہیں اٹھو اور تحریکہ کا حصہ بنو جہاں جس شہر جس صوبے میں بھی ہو 11 ستمبر کو 11 بجے صبح اپنے اپنے علاقہ کے واپڈا گیپ کو لیسکو جو بھی دفتر ہیں بجلی والے ان کے باہر جا کے احتجاج کریں اور اپنے بل جلائیں یہ علامتی احتجاج ان کی در دیوار ہلا دینی چاہیے ۔عوام بھوک سے مر رہی ہے ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں خودکشی کرنے پر مجبور مگر افسر شاہی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔ان کے پروٹوکول اورمرعات ختم نہیں ہو رہی اور عوام کے لیے کچھ بھی نہیں مگر اب ہوگا۔ہمیں اس مافیاکے خلاف متحدہ ہوناپڑے گا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }