افریقا میں خواتین کی لاشیں گھر کے کچن میں دفنانے والا سیریل کِلر گرفتار

21
فائل فوٹو
فائل فوٹو

افریقی ملک روانڈا میں خواتین کو قتل کر کے لاشیں گھر کے کچن میں دفنانے والے سیریل کِلر کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ شخص کے گھر کے کچن میں دفنائی گئی کئی خواتین کی لاشیں پولیس کو مل گئیں۔

رپورٹس کے مطابق کئی ماہ سے گھر کا کرایہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے ملزم کو گھر سے نکالنے کے لیے پولیس کو بلایا گیا تھا جہاں پہنچنے پر اس کے گھناؤنے جرم کا بھی انکشاف ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کچن سے ملنے والی لاشیں زیادہ تر خواتین کی ہیں جبکہ کچھ مردوں کی لاشیں بھی اسی جگہ سے ملی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ حکومت نے بھی اس کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }