بھارتی فٹبال ٹیم نجومی کے مشورے پر چلتی رہی، بھارتی اخبار کا انکشاف

23
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

بھارتی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی فٹبال ٹیم نجومی کے مشورے پر چلتی رہی، کوچ ایگر اسٹیمیک فائنل الیون کے لیے نجومی سے مشورہ لیتے رہے۔

اخبار نے کہا ہے کہ ایشین کپ 2022 کوالیفائرز کے موقع پر ہر ٹیم نجومی کے مشورے پر بنی،  ایگر اسٹیمیک نجومی بھوپیش شرما سے تفصیلات شیئر کرتے رہے۔

بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ستاروں کی گردش کی بنیاد پر کوچ ٹیم بناتے رہے،  ایک میچ  میں نجومی کے کہنے پر دو پلیئرز کو باہر بٹھایا گیا۔

بھارتی اخبار نے انڈین فٹبال ٹیم کے کوچ اور نجومی کی گفتگو بھی شائع کر دی۔

ایگر اسٹیمیک نے کہا کہ بھوپیش شرما سے مجھے فٹبال فیڈریشن کے آفیشل نے ملوایا تھا۔ 

سابق سیکریٹری اے آئی ایف ایف کوشال داس نے کوچ کو نجومی سے ملانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انڈین فٹبال فیڈریشن نے مشاورت کے لیے نجومی کو 15 لاکھ روپے معاوضہ بھی دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }