اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے، ترک صدر

8
Print Friendly, PDF & Email
ترک صدر رجب طیب اردوان
ترک صدر رجب طیب اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصدکی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے۔ 

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران ترکیہ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ امن کے قیام کیلئے نئی حکمت عملی اور ایجنڈے کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ترکیہ دنیا میں تنازعات کے خاتمے اور امن کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔ یوکرین جنگ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے ترکیہ سفارتکاری تیز کرے گا۔ 

صدر رجب طیب اردوان نے کہا جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، امن میں کوئی شکست نہیں کھاتا۔ روس اور یوکرین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ شام کی صورتحال کی وجہ سے ترکیہ پر پناہ گزینوں کا بوجھ ہے۔ سلامتی کونسل عالمی امن کی ضامن نہیں رہی بلکہ 5 مستقل ارکان کا میدان جنگ بن گئی ہے۔ 

رجب طیب اردوان نے کہا کہ غیر ملکیوں سے نفرت، نسل پرستی اور اسلاموفوبیا نئے بحران کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔ 

ترک صدر کا کہنا تھا کہ نگورنو کاراباخ آذربائیجان کا علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا ترکیہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی جدوجہد کیلئے ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.