
خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ سمیت 9 ساتھیوں نے آسام جیل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھ رہنماؤں نے ہڑتال اپنے وکیل تک رسائی نہ دینے کے خلاف بطور احتجاج شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ رہنما خالصتان تحریک امرت پال سنگھ کی اہلیہ نے بھی بطور اظہارِ یک جہتی جیل کے باہر بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھارت کے صوبے پنجاب کی پولیس نے خالصتان تحریک کے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو گرفتار کیا تھا۔