اپنے شپ یارڈز میں امریکی بحری جہازوں کی مینٹیننس پر غور کریں گے، جاپانی وزیر دفاع

47
جاپانی شپ یارڈ کے ملازمین نیول شپ ریپیئر فیسیلٹی ڈرائی ڈاک پر امریکا کے یو ایس ایس بلو رج کو لنگر انداز کر رہے ہیں۔
جاپانی شپ یارڈ کے ملازمین نیول شپ ریپیئر فیسیلٹی ڈرائی ڈاک پر امریکا کے یو ایس ایس بلو رج کو لنگر انداز کر رہے ہیں۔

جاپان کے وزیر دفاع منورو کیہارا کا کہنا ہے کہ جاپانی شپ یارڈز اور ہینگرز میں امریکا کے بحری جہازوں اور طیاروں کی مینٹیننس کے حوالے سے غور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور جاپان کے دفاعی تعلقات کے تناظر میں امریکی بحری جہازوں اور طیاروں کی جاپان کے اندر مینٹیننس، ریپئرنگ اور اوورہال نہایت اہم ہے۔

ان خیالات کا اظہار جاپانی وزیر دفاع نے واشنگٹن کے تھنک ٹینک ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے آپریشنز صرف آغاز ہیں، جاپانی وزارت دفاع نے جون میں کہا تھا کہ جاپانی انجینئرنگ کمپنی امریکا کے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے انجن کی ریپئرنگ کرے گی لیکن اس کیلئے بھی کئی چیلنجز ہیں۔

جاپان میں تعینات امریکا کے سفیر راہم ایمانوئل نے جاپان کے نجی شپ یارڈز میں امریکی بحری جہازوں کی مینٹیننس کے حوالے سے پیشکش کی تھی کیونکہ امریکا میں یہ کام سست روی کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ چین امریکا سے دنیا کی سب سے بڑی بحریہ کا اعزاز چھین چکا ہے، چین کے بحری جہازوں کی تعداد امریکا سے زیادہ ہے۔

ایشیا میں تعینات امریکی بحری جہازوں کی ریپئرنگ کیلئے انہیں امریکا واپس بھیجنا پڑتا ہے لیکن اس وقت کئی جہازوں کی ایک ساتھ مینٹیننس کی وجہ سے یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔

امریکا ریپیئرنگ کیلئے بھارتی شپ یارڈز کو استعمال کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کر رہا ہے۔

رواں برس، امریکی بھریہ نے دو بھارتی شپ یارڈز کے ساتھ ماسٹر شپ ریپیئر کا معاہدہ کیا ہے، یہ شپ یارڈز چنئی اور ممبئی میں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }